معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی منگنی ہوگئی

معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی منگنی ہوگئی
لاہور:پاکستان کے معروف اداکار معمر رانا کی بیٹی کی منگنی ہوگئی۔
پاکستانی شوبز اندسٹری کا معروف نام اداکار و ہدایت کار معمر رانا کی بیٹی ریا رانا کی منگنی کی تقریب مکمل ہوگئی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ معمر رانا کی بیٹی کی منگنی کی تقریب میں مشہور شوبز شخصیات بھی شریک ہیں۔



 










View this post on Instagram























 

A post shared by Reema Khan (@iamreemakhan)





منگنی کی تقریب میں اداکارہ ریما، فلم سٹار شان، افضل خان ریمبو، صاحبہ، سعود، جویریہ سعود سمیت متعدد اداکار اور اداکارئیں شریک ہوئیں۔
اداکارہ ریما نے ریا رانا کی منگنی کی تقریب میں شرکت کی تصاویر اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی۔