کورونا کے وار جاری،مزید 5افراد جاں بحق

کورونا کے وار جاری،مزید 5افراد جاں بحق
اسلام آباد:ملک بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں اور موذی وبا سے مزید 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 950 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 98 ہزار 763 ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 898 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 45 ہزار 940، سندھ میں 4 لاکھ 83 ہزار 648، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 81 ہزار 537، بلوچستان میں 33 ہزار 653، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 429، اسلام آباد میں ایک لاکھ 8 ہزار 880 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 676 کیسز رپورٹ ہوئے۔
ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 36 لاکھ 8 ہزار 645 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 49 ہزار 673 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 57 ہزار 600 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 652 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 5 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 950 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 76، سندھ میں 7 ہزار 675، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 935، اسلام آباد میں 967، بلوچستان میں 365، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 746 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔