ٹوبہ ٹیک سنگھ:گھر میں آتشزدگی،4بچوں سمیت7افراد جاں بحق،3زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ:گھر میں آتشزدگی،4بچوں سمیت7افراد جاں بحق،3زخمی
ٹوبہ ٹیک سنگھ:پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیر محل کےنواحی گاؤں میں گھر میں آتشزدگی سے 7افراد جاں بحق اور 3زخمی ہوگئے ہیں۔
پیر محل کے نواحی گاؤں کے گھر میں آگ لگنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 4بچے بھی شامل ہیں۔
وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں گھر میں آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور واقعہ میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔
انہوں نے کہا کہ آتشزدگی سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دلی صدمہ ہوا، جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ وزیراعلی عثمان بزدار نے واقعہ کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔