اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہوں گے:شبلی فراز

اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہوں گے:شبلی فراز
اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر قانون سازی ہوچکی، اب عملدرآمد کی طرف جا رہے ہیں، ای وی ایم کے معاملات اگلے مرحلے میں داخل ہوچکے، اسلام آباد کے بلدیاتی الیکشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر ہی ہوں گے، ای وی ایم سے انتخابات شفاف اور غیر متنازع ہونگے۔
اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ ای وی ایم سے متعلق چیف الیکشن کمشنر سے ملاقاتیں ہوئی ہیں، الیکشن کمیشن نے اپنی ضروریات اور آمادگی سے آگاہ کیا ہے، وزارت سائنس و ٹیکنالوجی الیکشن کمیشن کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے، اگلے ہفتے الیکشن کمیشن کو ٹیسٹ اور ٹریننگ کی سہولت دیں گے، ای وی ایم کے ذریعے الیکشن میں ووٹ ضائع نہیں ہوگا، ای وی ایم سے الیکشن شفاف اور غیر متنازع ہوں گے۔
شبلی فراز نے کہا کہ پولنگ ختم ہونے کیساتھ ہی نتائج مل جائیں گے، الیکشن کمیشن کسی بھی متعلقہ ادارے سے مدد مانگ سکتا ہے، الیکشن کمیشن کیلئے مالی و انتظامی تعاون یقینی بنائیں گے۔