شاہ رخ جتوئی معاملے پر ذمہ دار کے خلاف کارروائی ہوگی:مراد علی شاہ

اسلام آباد: سزائے موت کے مجرم شاہ رخ جتوئی کو شاہانہ سہولیات ملنے کے معاملے پر خاموشی توڑتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت پر تنقید سے خوشی ہوتی ہے، شاہ رخ جتوئی کے معاملے پر یہ نہیں کہیں گے پچھلے راستے سے نکل گیا، اس معاملے پر جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کے خلاف کارروائی ہوگی۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ مری پر ہر انسان کا دل دہل گیا، حکومت کہہ رہی ہے لوگ وہاں کیوں گئے، ایسے بے حس حکمران پہلے کبھی نہیں دیکھے، حکومت کہہ رہی ہے لوگ خود ذمہ دار ہیں کہ وہ مری کیوں گئے اور گاڑی میں کیوں بیٹھے، پہلے حکومت خود ہی تعریفیں کر رہی تھی کہ اتنے لوگ مری پہنچ گئے، یہ پاکستان میں مہنگائی نہ ہونے کا بیان دیکر غریبوں کا دل دُکھاتے ہیں۔
مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزراء کام کریں نہ کریں، ٹویٹ ضرور کرتے ہیں، انہیں صرف ٹویٹ کا شوق ہے، اگر تمام مسائل سندھ حکومت پیدا کر رہی ہے تو ہٹ جائیں ہمیں ملک چلانے دیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل میچجز کو ویلکم کرتے ہیں، اومی کرون کا ویرینٹ تیزی سے پھیل رہا ہے، عوام ماسک پہنیں، احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں