پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے اربوں روپے واپس ملنے کی امید پیدا ہوگئی

پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے اربوں روپے واپس ملنے کی امید پیدا ہوگئی
اسلام آباد:پاکستانیوں کے کرپٹو کرنسی میں ڈوبے 18 ارب کی واپسی کی امید پیدا ہوگئی۔
عالمی کرپٹو ایکسچینج بائنانس نے ایف آئی اے سائبر کرائم سے رابطہ کیا ہے اور بائنانس نیکرپٹو کرنسی کے 2 ماہر تفتیشی تعاون کے لیینامزد کردیے ہیں۔
بائنانس کی جانب سے نامزد کیے گئے دونوں ماہر امریکی محکمہ خزانہ کے سابق ملازم ہیں۔
ایف آئی اے سائبر کرائم کے سربراہ عمران ریاض کا کہنا ہیکہ بائنانس کے امریکی ماہرین مالی جرائم کی تحقیقات کرتے رہے ہیں، بائنانس کی جانب سے ایف آئی اے سے پہلا رابطہ فون پر کیا گیا اور بعد میں باقاعدہ طور پر ای میل بھی موصول ہوئی ہے۔
ہیڈ آف سائبر کرائم کا کہنا تھا کہ بائنانس کے مطابق فراڈ کی تحقیقات میں ایف آئی اے سے مکمل تعاون کیا جائے گا۔