واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نئے فیچر کا منصوبہ

واٹس ایپ کا اینڈرائیڈ صارفین کیلئے نئے فیچر کا منصوبہ
کیلیفورنیا : دنیا کی مقبول ترین میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ گوگل بیٹا پروگرام کے ذریعے ایک اور نئی اپ ڈیٹ پر کام کر رہی ہے اور وائس نوٹ پلیئر نامی اس اپ ڈیٹ کو عام صارفین کے لیے آنے والی اپ ڈیٹ میں شامل کرے گا۔
واٹس ایپ میں تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ واٹس ایپ بیٹا انفو کے مطابق ٹھیک تین ماہ قبل ایپلی کیشن نے آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ میں مستقبل کی اپ ڈیٹس کے لیے ایک خصوصیت شامل کی تھی، صارفین مختلف چیٹس میں جاتے ہوئے وائس نوٹس سننے کے قابل تھے۔
واٹس ایپ اب اینڈرائیڈ صارفین کے لیے اسی فیچر کو متعارف کرانے کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ تاہم یہ فیچر ابھی ترقی کے مراحل میں ہے اور جلد ہی صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں کاروباری اکاؤنٹس کے لیے اپ ڈیٹس کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے واٹس ایپ ایڈوانسڈ سرچ فلٹر نے ایک نئے فیچر کا اعلان کیا تھا، اس نئے آپشن کو استعمال کرتے ہوئے کاروباری اکاؤنٹس والے صارفین تلاش کے نتائج کو فلٹر کر سکیں گے۔