کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری

کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری
اسلام آباد: کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی۔
کے الیکٹرک صارفین کے لیے حکومتی رعایتی پیکج کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کے لیے بجلی سستی کرنے کی منظوری دی۔
نیپرا فیصلے میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک کے گھریلو، کمرشل اور جنرل صارفین کے لیے ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہو گا اور رعایتی پیکج کا اطلاق گزشتہ سال کی نسبت زائد یونٹس کے استعمال پر ہو گا۔
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کے لیے رعایتی پیکج کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوا دیا۔ رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہو گا۔