اسرائیلی صدر ترکی کا دورہ کریں گے، طیب اردوان

اسرائیلی صدر ترکی کا دورہ کریں گے، طیب اردوان
انقرہ :ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ یو اے ای کے بعد اب ترکی کا دورہ کریں گے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران طیب اردوان نے کہا کہ اسرائیل کے صدر اسحاق ہرزوگ مارچ کے وسط میں ترکی کا دورہ کریں گے۔
ترک صدر کا کہنا ہے کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک تعلقات کو بہتر بنانے کے خواہاں ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں اسرائیلی صدر نے یو اے ای کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النہیان کی دعوت پر متحدہ عرب امارات کا تاریخی دورہ کیا تھا۔
یہ کسی بھی اسرائیلی صدر کا خلیجی ریاست کا پہلا سرکاری دورہ تھا۔