(پی این این نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی گورننگ باڈی سے منظور شدہ تین میگا پراجیکٹس کی منظوری دے دی ہے۔
لاہور میں شیرانوالہ چوک فلائی اوور بنایا جائے گا۔ علامہ اقبال ٹاؤن کریم بلاک میں انڈرپاس بنے گا۔ جبکہ شاہکام چوک کی تعمیر وبحالی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ شیرانوالہ اور تاج پورہ میں زیرزمین واٹر ٹینک بنانے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔