pnntv.pk

وزیراعلیٰ پنجاب نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دے دی

(پی این این نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے یونیورسل ہیلتھ کوریج کے بڑے پروگرام کی منظوری دے دی، اگلے سال کے آخر تک یونیورسل ہیلتھ کوریج کے تحت پنجا ب کے تما م اضلاع میں ہیلتھ کارڈ فراہم کردیاجائے گا.

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی زیر صدارت یونیورسل ہیلتھ کوریج پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، جس میں صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد، چیف سیکرٹری اوروزیراعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری نے بھی شرکت کی۔ وزیراعلی پنجاب کی ہدایت پر صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا۔

اس موقع پر عثمان بزدار کا کہنا تھا پہلے مرحلے میں پنجاب کے 2 اضلاع میں مکمل ہیلتھ کوریج فراہم کی جائے گی، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے ویژن کے مطابق انصاف صحت کارڈ ہر شہری تک پہنچائیں گے، علاج معالجے کی سہولت ہر شہری کا بنیادی حق اور حکومت کا فرض ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں