PNN News

حافظ آباد:بحث وتکرارپربھائی کی بہنوں پرفائرنگ

(پی این این نیوز) حافظ آباد میں پیسوں کے لین دین پر بھائی کی فائرنگ سے دلہن  قتل جبکہ بہن زخمی ہوگئی۔۔

پولیس  ذرائع کے مطابق وچھوکی میں شادی کی  رسومات اوراخراجات پر بحث و تکرارپر بھائی نے بہنوں پر فائرنگ کردی۔فائرلگنے سے دلہن ساجدہ موقع پر دم توڑ گئی اور دوسری بہن شریفاں  شدید زخمی ہوگئی جسے ٹراماسنٹر منتقل کردیا گیا ہے۔قتل کے بعد بھائی موقع سے فرارہوگیا۔ذرائع کے مطابق ساجدہ کی آج رسم حنا تھی جس کی لاش کو  پولیس نے قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔ پولیس کا کہنا تھا کہ جلد ملزم کو گرفتار کرکہ کیفر کردار تک پہنچایا جائےگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں