PNN News

سمندری: گھریلو جھگڑا، چھوٹے بھائی کی فائرنگ سےبڑا بھائی جاں بحق

(پی این این نیوز) سمندری میں چھوٹے بھائی نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کر کے بڑے بھائی کو قتل کر دیا ۔ملزم فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہو گیا ۔

تفصیلات کے مطابق گھریلو جھگڑے کا خوفناک انجام ، سمندری کے نواحی علاقے میں گھریلو جھگڑے پر مشتعل ہو کر چھوٹے بھائی تنزیل نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی ادریس کو قتل کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا ۔ فائرنگ کے نتیجے میں بتیس سالہ ادریس موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا ۔پولیس کے مطابق ملز م کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں