PNN News

گھریلو ناچاقی پرشوہر نے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا

(پی این این نیوز) پھول نگر میں گھریلو ناچاقی پرشوہر نےفائرنگ کرکے بیوی کو موت کے گھاٹ اتاردیا،ملزم واردات کے بعد فرارہوگیا.جسے پکڑنے کے لیے پولیس چھاپے ماررہی ہے .

تفصیلات کے مطابق پھول نگرکے محلہ صابری میں معمولی گھریلو لڑائی خاتون کی جان لے گئی ،جہاں سیف نامی شخص
کا اپنی بیوی سے جھگڑا ہوا، معاملے نے طول پکڑا توسیف نے فائرنگ کردی،سرمیں گولی لگنے سے اس کی بیوی موقع پرہی دم توڑگئی،ملزم سیف فائرنگ کے بعد موقع سے فرارہوگیا ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی موقع پر پہنچ گئ اور ضابطے کی کاروائی شروع کر دی.

اپنا تبصرہ بھیجیں