(پی این این نیوز) معروف ناول، افسانہ نگار اور ڈرامہ نویس بانو قدسیہ کی آج بانوےویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ گوگل نے بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ڈوڈل عظیم لکھاری سے منسوب کر دیا ہے۔
بانو قدسیہ اٹھائیس نومبر انیس سو اٹھائیس کو فیروز پور میں پیدا ہوئیں۔ انہیں بچپن سے ہی کہانیاں لکھنے کا شوق تھا۔ بانو قدسیہ نے پانچویں جماعت سے باقاعدہ لکھنا شروع کر دیا تھا۔ بانو قدسیہ کے افسانوی مجموعوں میں ناقابل ذکر، بازگشت، امر بیل، دست بستہ، سامان وجود، توجہ کی طالب، آتش زیرپا اور کچھ اور نہیں شامل ہیں۔ انہوں نے کئی ناول بھی تحریر کیے مگر ان کا شہرہ آفاق ناول راجہ گدھ اپنے اسلوب کی وجہ سے اردو کے اہم ناولوں میں شمار ہوتا ہے.
Today's #GoogleDoodle celebrates Pakistani novelist and stage & TV playwright Bano Qudsia, who spread a message of hope throughout her prolific 60-year career 📚❣
Happy 92nd Birthday, Bano Aapa! → https://t.co/ixY6ls4rCf pic.twitter.com/JuQf4Heu8Z
— Google Doodles (@GoogleDoodles) November 28, 2020