hareem shah PNN News

مشہور ٹک ٹاکرز کیخلاف مقدمے کی درخواست خارج

(پی این این نیوز) لاہور کی سیشن عدالت نے ٹک ٹاک اسٹار صندل خٹک اورحریم شاہ کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کردی۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج نے شہری محمد نعیم کی درخواست پرسماعت کی جس میں درخواست گزار کی طرف سےالزام عائد کیا گیا تھا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز نے میرا سامان چوری کیا ہے۔ تاہم ماڈل ٹاؤن پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی گئی جس میں بتایا گیا کہ دونوں ٹک ٹاک اسٹارز کے خلاف تحقیقات کی ہیں ان سے کوئی چوری کا سامان برآمد نہیں ہوا۔ عدالت نے پولیس رپورٹ کے بعد درخواست خارج کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں