pnntv

عالمی وبا کورونا کے وار ملک بھر میں جاری

(پی این این نیوز) عالمی وبا کورونا کے وار ملک بھر میں جاری ہیں۔پنجاب میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید پچیس افراد کورونا کے باعث دم توڑ گئے۔جسکے بعد کل اموات 4348 چار ہزار تین سو اڑتالیس ہو چکی ہیں۔ جبکہ چوبیس گھنٹوں میں مزید سات سو سڑسٹھ 767 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔اس طرح پنجاب میں کورونا کے متاثرین کی کل تعداد چھبیس لاکھ پچپن ہزار دو اکتالیس 2،655،241 ہوچکی ہے۔پنجاب کے مختلف شہروں میں تازہ ترین رپورٹ ہونے والے کیسز پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

لاہور میں 476 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔فیصل آباد   میں مزید 59افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔راولپنڈی میں 22 افراد کو کورونا نے آ لیا۔رحیم یارخان کی بات کریں جہاں 20افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ادھر سیالکوٹ میں بھی 20 افراد کو موذی مرض نے آ لیا۔گجرات میں 17 افراد کو کورونا نے شکار کر لیا۔ملتان میں بھی کورونا کے 16 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ساہیوال میں 11 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔اسی طرح سرگودھا میں مزید 10 افراد کو کورونا نے آ لیا۔چنیوٹ میں مزید 10 افراد کورونا سے متاثر ہوئے جبکہ ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 10خانیوال میں مزید 7 افراد کو موذی مرض نے آ لیا۔

یاد رکھیئے کورونا سے جنگ احتیاط سے ہی ممکن ہے۔پنجاب میں چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر کورونا کی صورتحال جاننے کیلئے دیکھئے یہ رپورٹ

اپنا تبصرہ بھیجیں