fiaz ul hassan chohan PNN News

فیاض الحسن چوہان کا مریم نواز کے ملتان جلسے میں دیئے گئے بیانات پر ردعمل

(پی این این نیوز)وزیر کالونیز و جیل خانہ جات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا مریم نواز کے ملتان جلسے میں دیئے گئے بیانات پر ردعمل، کہتے ہیں گزشتہ روز بیگم صفدر اعوان نے آل شریف اور اپنے والد کی ذاتیات کی سیاسی روایات کو پھر سے زندہ کر دیا۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے وزیر اعظم عمران خان کی ذاتی زندگی اور ان کی والدہ سے تعلق سے متعلق انتہائی گھٹیا اور چھوٹی باتیں کیں، وزیر اعظم عمران خان نے نواز شریف کی والدہ، خاتون اول یا کسی بزرگ کے متعلق کبھی کوئی بیانات نہیں دیئے، بیگم صفدر اعوان کی جانب سے بھرے مجمع میں انتہائی گندے طریقے سے وزیراعظم اور ان کی والدہ کے رشتے کی مخصوص تصویر کشی کی گئی، بالخصوص وزیر اعظم کی والدہ کی وفات کے حوالے سے نامناسب ریمارکس قابل مذمت ہیں، سب جانتے ہیں عمران خان نے اپنی والدہ کی محبت میں اربوں کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنایا، دوسری جانب شریف خاندان نے اپنی والدہ کی وفات پر جو کیا، اس پر کسی تبصرے کی ضرورت نہیں، مریم نواز سیاست میں انتہائی نقصان دہ روایات ڈال رہی ہیں، مخالفین کی ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں پر ہرزہ سرائی کریں گی تو بیگم صفدر اعوان کی ذاتی زندگی بھی اسکی لپیٹ میں آئے گی، وزیراعظم عمران خان امرتسر کے بازار حسن کے پھولوں والے کی اولاد نہیں، جو مخالفین کی خواتین پر بیان بازی کریں، ایسے بیانات شریف خاندان کا حسب، نسب، نسل ہی گوارا کر سکتا ہے، بیگم صفدر اعوان شیشے کے محل میں بیٹھ کر دوسروں پر پتھر پھینکنے سے گریز کریں تو بہتر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں