PNN News

اپوزیشن زور لگا لےحکومت کہیں نہیں جانے والی:فردوس عاشق

(پی این این نیوز) معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان کہتی ہیں اپوزیشن زور لگا لےحکومت کہیں نہیں جانے والی۔حکومت آئینی اور جمہوری طریقے سے آئی ہے ۔ہمیں گھر بھیجنا چاہتے ہیں تو تحریک عدم اعتماد لے کر آئیں۔

لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ کرپٹ ٹولہ اپنے آپ کو سیاسی طور پر زندہ رکھنے کی کوشش کر رہا ہے ۔انہیں اپنے کیسز کی سے وجہ اپوزیشن کو حکومت کو گھر بھیجنے کی جلدی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کو وہ جمہوریت چاہیے جس میں یہ خود اقتدار میں ہوں۔۔معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ موروثی سیاست ملکی سیاست کا بدقسمت پہلو ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کورونا کا معاملہ انتہائی تشویشناک ہے۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی باتوں کا جواب اپنی کار گردگی سےدیں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف لندن جا کر اسپتال نہیں گئے ۔۔حکومت کسی کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے فریق نہیں بنتی۔معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کا ضمانت پر رہا ہو کر سیاست کرنا قانون کے منہ پر طمانچہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کو جلسے سے پہلے سرپرائز دیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں