PNN News

اپوزیشن جماعتوں کو عوام کا کوئی خیال نہیں ہے، سردار عثمان بزدار

(پی این این نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کے پاس کوئی ایجنڈا نہیں ہے اور نہ ہی اپوزیشن جماعتوں کو عوام کا کوئی خیال ہے .

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ اہم قومی ایشوز پر اپوزیشن کی سیاسی پوائنٹ سکورنگ کی کوشش ناکام رہی ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کی عوام میں رہی سہی ساکھ بھی ختم ہو چکی ہے . مشکل وقت میں عوام کو تنہا چھوڑنے والے یہ عناصر تنہا ہوچکے ہیں ۔اپوزیشن کا منفی کردار تاریخ کا حصہ بن چکا ہے۔ پاکستانی قوم سیاست کے ان منفی کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں