PNN NEWS

پنجاب میں کورونا کے وار جاری، 573نئے کیسز رپورٹ

(پی این این نیوز)‌گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا سے مزید چھپن افراد جاں بحق ہوگئے ہیں ،مرنے والوں کی تعداد گیارہ ہزار آٹھ سو دو تک پہنچ گئی ہے،ایک ہزار تین سو چوراسی افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے، پنجاب میں کورونا سے مزیدتیرہ افراد جان کی بازی ہار گئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے573نئے کیسز، رپورٹ ہوئے جس سے مریضوں کی مجموعی تعداد 158,793ہو گئی۔پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق لاہور330، راولپنڈی16، پاکپتن2، راجن پور14، بہاولپور4، حافظ آباد1 اورملتان میں5 کیسزرپورٹ ہوئے۔

سرگودھا18,ساہیوال2،خوشاب1،جہلم24،چنیوٹ2،جھنگ1اورفیصل آبادمیں41کیسز رپورٹ ہوئے۔ گجرات26،بھکر11،مظفرگڑھ1،شیخوپورہ4،ٹوبہ ٹیک سنگھ 3،بہاولنگر1 اورگوجرانوالہ میں بھی 1کیس سامنے آ یا۔ سیالکوٹ13،اوکاڑہ19،وہاڑی1،رحیم یار خان15،لودھراں5،ڈیرہ غازی خان9 اور میانوالی میں 3کیسز رپورٹ ہوئے۔

کورونا وائرس سے ابھی تک اموات کی کل تعداد4,806ہو چکی ہے۔اب تک 2,962,226 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 144208ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں