Pnn news

علی سدپارہ اور انکی ٹیم K2 سرکرنےکے فیصلہ کن مرحلے میں داخل

(پی این این نیوز)‌دنیا کے دوسرے بلند ترین پہاڑ کے ٹو کو سردیوں میں بغیر آکسیجن سر کرنے والے  پاکستانی کوہ پیما محمد علی سدپارہ سمیت تین کوہ پیماؤں کی تلاش  جاری ہے ،آرمی ہیلی کاپٹرز نے سات ہزار میٹر کی بلندی تک پرواز کی ہے لیکن ان کا سراغ نہیں مل سکا .

مونتاج محؐد علی سدپارہ کا  جمعہ کے روز سے بیس کیمپ، ٹیم اور اہل خانہ سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے،،ان کے ساتھ دو غیر ملکی کوہ پیما بھی ہیں جن میں سے سینوری کا ٹریکر بھی بند مل رہا ہے ۔ ریسکیو مشن کے دوران آرمی ہیلی کاپٹروں نے 7000 میٹر کی بلندی تک پرواز کی ہے تاہم ابھی تک تینوں کوہ ہیماؤں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔

محمد علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ جو والد کے ساتھ کے ٹو سر کرنے کی مہم کا حصہ تھے چھہ  ہزار میٹر کی بلندی پر آکسیجن ریگولیٹر خراب ہونے پر ٹیم سے علیحدہ  ہو گئے تھے .کیمپ ون پہنچ گئے ہیں .

کے ٹو پہاڑ اور ’  بیس کیمپ میں موسم بہت خراب  ہے  جس کی وجہ سے  محمد  علی اور ان کے ساتھیوں کی تلاش میں مشکلات پیش آرہی ہیں .

اپنا تبصرہ بھیجیں