PNN NEWS

پاکستان میں ہیرو کو ویلن اور ویلن کو ہیرو بنا دیا جاتا ہے،سعد رفیق

(پی این این نیوز) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ایسا نظام رائج ہے جس میں ہیرو کو ویلن اور ویلن کو ہیرو بنا دیا جاتا ہے ، بولے، کشمیر کے ساتھ یوم یکجہتی کا آغاز نواز شریف نے کیا تھا ، جس کا کریڈٹ قاضی حسین کو بھی جاتا ہے.

لاہور میں مسلم لیگ ن کے زیراہتمام کشمیریوں سے یکجہتی کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ایسا پاکستان کسی کو قبول نہیں ہے جس میں حق کی بات نہ ہو،لانگ مارچ کا وقت قریب آ گیا ہے جس میں تمام صوبوں سے لوگ نکلیں گے.

یوم یکجہتی منانے کا فیصلہ نواز شریف نے کیا تھا،،،کشمیر میں ظلم ہو رہا ہے اور اس کی ذمہ دار بھارتی حکومت ہے.تقریب میں پرویز ملک، خواجہ عمران نذیر،رابعہ نصرت سمیت دیگر کارکنوں نے شرکت کی، تقریب کے مہمان خصوصی خواجہ سعد رفیق تھے.

اپنا تبصرہ بھیجیں