(پی این این نیوز) ٹک ٹاک پر پاکستان میں پابندی ختم کر دی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاک انتظامیہ کی غیر اخلاقی مواد پر قابو پانے کے اقدامات کی یقین دہانی کے بعد پی ٹی اے اتھارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق ٹک ٹاک انتظامیہ غیراخلاقی و غیر مناسب مواد کی روک تھام کا میکانزم بنانے پر آمادہ ہے اور اس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ غیراخلاقی موادکی مسلسل نگرانی اورایسےاکاؤنٹس معطل کرنےکامقامی نظام بنادیا ہے۔
یاد رہے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے 9 اکتوبر کو ٹک ٹاک پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔
TikTok is being unlocked after assurance from management that they will block all accounts repeatedly involved in spreading obscenity and immorality.
TikTok will moderate the account in accordance with local laws.— PTA (@PTAofficialpk) October 19, 2020